نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

New Zealand, South Africa

New Zealand, South Africa

سینچورین (جیوڈیسک) ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج آغاز ہو رہا ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر کھیلنے کے بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اب ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہیں۔ سپر سپورٹس پارک سینچورین میں آج میدان سجے گا۔

دوسرا ون ڈے تئیس اگست کو اور تیسرا ون ڈے چھبیس اگست کو کنگز میڈ ڈربن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کا آخری مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنا سامنا ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے سیمی فائنل میں ہوا جس میں کیویز نے ڈرامائی انداز سے کامیابی حاصل کی۔