نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

New Zealand, Sri Lanka ODI

New Zealand, Sri Lanka ODI

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔

لنکن اوپننگ جوڑی 20 رنز پر ہی ساتھ چھوڑ گئی۔ مہمان ٹیم 27 اعشاریہ 4 اوورز میں 117 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 8 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کسی کے نقصان کے پورا کیا ۔ مارٹن گپٹل 93 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔