مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 26/10/2015

Khara Mohammad Sharif

Khara Mohammad Sharif

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کامیابی حاصل کرکے یونین کونسل کھارا کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوام میرے مخالف امیدواروں کو آزما چکے ہیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، 31اکتوبر کو کھارا کی عوام تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا محمد شریف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرکے بنیادی سہولیات سے محروم ہسپتال کی حالت زار بدلیں گے، قبرستان کی چار دیواری ودیگر مسائل حل کروائیں گے، گاوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گندے پانی کی نکاسی، سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، تھانہ کچہری میں جا کر حل ہونے والے مسائل گائوں میں پنچائتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے، یونین کونسل کے دفتر کو بھی بہتر بنائیں گے،صفائی، گیس،بجلی کی تاریں اونچی کروانے جیسے مسائل جلد حل ہوں گے، حلقہ کے عوام ہماری طرز سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں جس کا اظہار 31اکتوبرکو بھر پور طریقے سے کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، میرے مخالف امیدوار سابقہ ناظم انور مقار ب، جمیل خاں تحصیل نائب ناظم رہ چکے ہیں، انور مقارب قصور کے رہائشی جبکہ چوہدری الیاس خاں عوام سے لا تعلق ہیں،انہوں نے نہ تو سابقہ طور اقتدار میں گائوں کی خدمت کی ہے اور نہ ہی آئندہ کرنے کی امید ہیں، میں کھارا کا رہائشی ہوں اور گائوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کیلئے بھی کوشاں ہوں، اور رہوں گا، عوام مجھے کامیابی دلائیں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Arshad Ansari Ansari

Arshad Ansari Ansari

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہمارا خاندان 1979سے مصطفی آباد کی خدمت میں مصروف عمل ہے، مصطفی آباد کی عوام نے ایک بار ہمارے مخالفین کو موقع دے کر دیکھ لیا اب وہ دوبارہ ایسی غلطی کرنے کو تیار نہیں، ہماری سیاست شرافت سے شروع ہو کر شرافت پر ہی ختم ہو جاتی ہے، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہمارا بے داغ ماضی عوام کے سامنے ہے، اہلیان مصطفی آباد اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے 31اکتوبر کو شیر پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ وہ شرافت کی سیاست کو پسند کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم و امیدوار برائے جزل کونسلروارڈ نمبر8 میونسپل کمیٹی مصطفی آباد ارشد رفیق انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد رفیق انصاری چار بار چیئرمین بلدیہ ، ایک بار ناظم اور میں خود بھی ایک بار بطور ناظم کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کر چکا ہوں، موجودہ ن لیگی ایم پی اے کا تعلق بھی ہمارے پینل سے ہے جو دوسری بار ایم پی اے منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمارے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں میثال نہیں ملتی، عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، عوام31اکتوبر کو شیر پر مہر لگائیں ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو محرم الحرام پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین، ایسے ڈی پی او جو 20گھنٹے تک کام کریں، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر دیں، ایسے افسران کی ضرورت ہر ضلع کو ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے جس طرح دن رات محنت کرکے قصور میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات کرکے محرم کو مثالی طریقے سے گزارا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے 20گھنٹے تک کام کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک محنت، بہادر اور ذمہ دار پولیس آفیسر ہیں، ایسے پولیس آفیسر کی قصور کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جو خود رات بھر قصور کی سٹرکوں پر گشت کرکے پولیس کو الرٹ رہنے کا میسج دیتا ہے، اگرڈی پی او قصور ایک اچھا انسان ہو گا تو محکمہ بھی اپنی درست سمت کا تعین کر لے گا، ہم خصوصاََ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ،ودیگرملازمین کو محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے اور بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Lalyani News

Lalyani News