خبر لیک معاملہ، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں متوقع

Amir Raza Khan

Amir Raza Khan

کراچی (جیوڈیسک) خبر لیک کے معاملے پر تشکیل کی گئی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں متوقع ہے، کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر ئے گی۔

خبر لیک کے معاملے پر تشکیل کی گئی انکوائری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کریں گے۔

سات رکنی کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شاہ زیب ، محتسب پنجاب نجم سعید ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سمیت تین خفیہ اداروں آئی ا یس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے حکام شامل ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر وزرات داخلہ نے 7 نومبر کو کمیٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی خبرلیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔