فوتیدگی پر گئے نیوز فوٹوگرافر کے گھر کا چور صفایا کر گئے

Adnan Ghani

Adnan Ghani

فیصل آباد : فوتیدگی پر گئے نیوز فوٹوگرافر کے گھر کا چور صفایا کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو فوٹوگرافر رانا عدنان غنی کے بڑے بھائی رانا عمران غنی جو کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ملت ٹائون اے بلاک میں رہائش پذیر تھے، عزیز کی فوتیدگی کے سلسلہ میں گئے اور گھر کو تالہ لگا گئے۔

فوتیدگی سے واپس آئے تو گھر کا نقشہ ہی بدلا ہوا تھا۔ نامعلوم چور سیف الماری سمیت گھر میں لگے دیگر تالے توڑ چار تولے طلائی زیورات اور کمیٹی کی اکٹھی کی گئی رقم نقدی 50ہزار روپے لیکر چلتے بنے۔

رانا عمران غنی نے فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دی تو تفتیشی نے آکر موقع دیکھا اور ایف آئی آر درج کروا دی۔

تھانہ ملت ٹائون کا علاقہ ایک عرصہ سے سماج دشمن عناصر کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ اہل علاقہ نے ایسے لوگوں کی سختی سے سرکوبی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔