کروڑ لعل عیسن کی خبریں 10/08/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 14 سالہ دوشیزہ کے ساتھ 3 افراد کی گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی۔ غلام علی اسراء ، تنویر بلوچ اور اشفاق درزی رات بھر سمیرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور صبح چھوڑ کر بھاگ گئے۔ تفصیل کے مطابق عادل والہ کروڑ نشیب کی 14 سالہ سمیرہ بی بی دختر ملازم حسین درکھان رات 9 بجے رفائے حاجت کیلئے باہر نکلی کہ سامنے سے کھڑے ہوئے غلام علی جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا نے پسٹل تان کر خاموشی سے ساتھ چلنے کو کہا۔ ساتھ ہی تنویر بلوچ نے سمیرہ بی بی کو پکڑا اور سڑک کی جانب لے گئے جہاں پر ان کا ایک ساتھی اشفاق درزی موجود تھا جو کہ اسے گن پوائنٹ پر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر امیر چوک لے گئے اور رات بھر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور صبح چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں چوری کی وارداتوں میں تسلسل ، نامعلوم چور دن دیہاڑے وارڈ نمبر 5 میں بابر لاہوری کے گھر سے 20 ہزار روپے نقد اور ایک تولہ زیور جبکہ نتکانی ایکڈمی کے پروفیسر فخر اقبال نتکانی کے گھر وارڈ نمبر 6 محلہ فضل آباد سے UPS بیٹری و دیگر سامان اٹھا کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں صاف ستھری رہائش اور کھانے کی فراہمی سمیت جانوروں کیلئے بھی چارہ ونڈہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، چوہدری اطہر مقبول ، اے سی کروڑ تنویر یزدان خان نے گزشتہ روز کروڑ نشیب کے علاقوں واڑہ سیہڑا ، کھائی ، بصیرہ ، شینیہ والا ، راکھواں کے علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپوں کے دورے کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آخری متاثرہ شخص کی آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اور فصلات کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے ضلع لیہ میں سیلاب کی صورتحال پر بات کریں گے۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News