اخبار فروش یونین مصطفی آباد کے سنیئر نائب صدر بابا سرور بٹ انتقال کر گئے

 Sarwar Butt Died

Sarwar Butt Died

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اخبار فروش یونین مصطفی آباد کے سنیئر نائب صدر بابا سرور بٹ انتقال کر گئے، سینکڑوں سوگوراوں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق اخبار فروش یونین کا سنیئر نائب صدر بابا سرور بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم پانچ وقت کے نمازی اور انتہائی پرہیز گار انسان تھے، نماز جنازہ میں صد ر پریس کلب مصطفی آباد للیانی و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی، محمد حسین سیٹھی، چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال، صدر الیکٹرنک میڈیا ارشد علی شامی، صدر فوٹو جرنلسٹ حاجی غلام قادر کے علاوہ سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126