پنامہ پیپرز: اسپین کے وزیر صنعت بھی اپنے عہدے سے مستعفی

Spanish minister Jose Manuel Soria

Spanish minister Jose Manuel Soria

میڈرڈ (جیوڈیسک) پنامہ انکشافات کے بعد دنیا بھر میں تحقیقات اور استعفوں کی لہر جاری ہے، پنامہ لیکس میں نام آنے پر ہسپانوی وزیر صنعت بھی مستعفیٰ ہوگئے۔

پاناما لیکس کاہنگامہ روز بروز زور پکڑتاجا رہا ہے، انکشافات کی روشنی میں بھارت، سوئیڈن، فرانس، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سمیت بہت سےملکوں میں تحقیقات اوراستعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنامہ پیپرز کے انکشافات سامنے آنے پراستعفیٰ دینے والوں میں ہسپانوی وزیر صنعت ہوژے مینول سوریا کا نام بھی شامل ہوگیا۔

میڈیاکے مطابق اسپین کے وزیر صنعت ہوژے مینول سوریا یوکے لائز نامی آف شور کمپنی کے مالک ہیں، ہوژے نے تمام الزامات کو ردکردیا۔ اس سے قبل آئس لینڈ کے وزیراعظم پنامہ لیکس میں نام آنے پراستفعیٰ دے چکے ہیں۔ اسی طرح یوکرائن کےوزیراعظم بھی استعفیٰ دے کرگھر چلے گئے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ صرف حکومتی عہدیدار نہیں بڑے بڑے مالیاتی اداروں میں بھی استعفے سامنے آئے ہیں۔ ان بینکوں میں اے بی این ایمرو اور آسٹریا کے مرکزی بینک کے حکام شامل ہیں۔