آئندہ بجٹ میں غریبوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کیلئے ٹیکس فری بجٹ بنائیں، احسان باری

Ihsan Bari

Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں غریبوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کیلئے لازماً ٹیکس فری بجٹ بنائیں جبکہ موجودہ حکومت ممبران اسمبلی کو تو نواز رہی ہے اور ان کی تنخواہوں میں91 فیصدسے زائداضافہ کرکے 68 ہزار سے ایک لاکھ 30ہزار روپے کرڈالی ہیں جبکہ یہ سبھی جاگیر دار ،سرمایہ دار ،صنعتکار طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔

تقریباً سبھی ممبران مختلف مدات سے روزانہ لاکھوں کی دیہاڑی لگاتے ہیں ان کی مراعات میں اضافہ 77 فیصد سے زائدغربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے والے عوام کے منہ پر تھپڑ ہی نہیںبلکہ زناٹے دار طمانچہ ہے دوسری طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں میڈیکل ،کرایہ و کنؤینس الائونسز میں قطعی اضافہ نہ کرنا اور صرف 8،9فیصداضافہ کی تجاویز اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ان کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اسمبلی ممبران کی طرح 91 فیصد اضافہ کیا جائے۔

صنعتکار اورتاجر چونکہ معیشت میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے ان کی مشاورت سے بجٹ بنا یا جائے تو ملک میں معاشی انقلاب آسکتا ہے انڈسٹری چلانے کے لیے بجلی ہے نہ گیس ۔بدامنی کی ایسی دگرگوں صورتحال میں بیرونی سرمایہ کار کیونکر سرمایہ کاری کریں گے حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہنگامی اقدامات کرے ،توانائی کے بحران کوختم اور قانون کی بالادستی قائم کرے اور آئندہ ٹیکس فری بجٹ سے ہی ملکی صنعت کو سہارا مل سکتا ہے۔

جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے جس سے صارفین کو 260ارب روپے اضافی اداکرنا ہوں گے دودھ کی پیدوار میں تیسرے نمبر کا ملک پاکستان سالانہ تقریباً40کروڑ لیٹر دودھ استعمال کرتا ہے ڈیری سیکٹر انڈسٹری میں ٹیکس کا نفاذ اس کے لیے تباہ کن ہو گا لوگ بھینس ،گائے اور بکریاںرکھناہی چھوڑ ڈالیں گے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھنے گاحتیٰ کہ حکمران ملک کو بھوکا مارنے پر تلے ہوئے ہیں آخر میں ڈاکٹر باری نے کہا کہ ایسا ظالمانہ بجٹ پیش کرکے حکمران تو بیرونی ممالک میں اپنے خریدے گئے۔

فلیٹس اور بنگلوں کا رخ کر جائیں گے کہ ان کے ذاتی طیارے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں مگر شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کا حشر بھی یاد رکھیں جسے دو گز زمین دفن ہونے کے لیے بھی کسی نے نہ دی تھی اسطرح حکمران اور نام نہاد اپوزیشنی سیاستدان غریب عوام کے لیے مہنگائی کا جن چھوڑ جائیں گے جو کہ دیو بن کر ان کی آئندہ نسلوں حتیٰ کہ بچوں کو بھی روندتا رہے گا ہوش کے ناخن لیں اور غریبوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں1/3کرکے ان کیلئے ٹیکس فری بجٹ بھی بنائیں۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com