اگلی نسل بچانے میدان میں نکلے ہیں: مصطفی کمال

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جس طرح لبیک کہا اس کا عملی نمونہ 24 اپریل کو نظر آئے گا۔

ہم اپنی زمین چھڑانے نہیں اگلی نسل بچانے آئے ہیں۔ فاروق ستار معصوم اور مجذوب ہیں ان کی باتوں کا جواب نہیں دیتا۔

مصطفی کمال نے اورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی۔ ہمیں جلسے کیلئے رقم کی ضرورت ہے، مخیر حضرات تعاون کریں۔