نائیجیریا :دو بم دھماکوں میں 44 شہری جاں بحق

Nigeria Bombings

Nigeria Bombings

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شہر جوس میں دو دھماکوں سے چوالیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

نائیجیریا میں دہشت گردوں نے مسجد اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا۔ دو دھماکوں میں چوالیس افراد جاں بحق اور سڑسٹھ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر نمازی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام عام شہریوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔