نائجیریا کے شہر سابون گری کے بازار میں دھماکا، 47 افراد ہلاک

Nigeria Blast

Nigeria Blast

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے شہر سابون گری کے بازار میں دھماکے سے 47 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نائجیریا کے صوبے بورنو کے شہر سابون گری کے ہفتہ واربازارمیں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ معمول کی خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ دھماکا خیزمواد کو کیڑے ماردوائی کے ڈبے میں چھپایا گیا گیا تھا، دھماکا ہوتے ہی بازارمیں دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہو گئی۔

سرکاری حکام نے واقعے میں 47 افراد کی ہلاکت اور50 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم اپنی مرضی کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے اور اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔