نائیجیریا : پٹرول ٹینکر بس اڈے سے ٹکرا گیا، آتشزدگی، 70 افراد زندہ جل گئے

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں بے قابو پٹرول ٹینکر بس اڈے کی عمارت میں جا گھسا جس سے آگ لگنے پر 70 افراد زندہ جل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

پٹرول ٹینکر ٹکرانے سے بس سٹیشن پر کھڑی 12 گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے ریاست انامبرا کے دارالحکومت اونٹشا کے گول چکر پر تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا۔ 7 افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولیس کے ترجمان اوچینا نے بتایا انکوائری ہورہی ہے۔