نائیجریا: مسجد میں دو خودکش بم دھماکے، 18 افراد جاں بحق

Nigeria Mosque, Suicide Bombing

Nigeria Mosque, Suicide Bombing

ابوجا (جیوڈیسک) ریاست بورنو کے علاقے میڈیگوری کی ایک مسجد میں صبح کی نماز کے وقت یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 18 نمازی جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق دھماکوں کے وقت مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے نائیجیریا میں رواں مہینے میں ہونے والے خود کش حملوں میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔