نائیجیریا پولیو فری ملک قرار دیا جا چکا ہے جلد وطن عزیز بھی پولیو سے پاک ہو جائے گا

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتا زبیگ نے بتایا کہ نائیجیریا گزشتہ ایک سال سے پولیوفری ملک قرار دیا جا چکا ہے وہاں کی عوام اور حکومت اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہیںبہت جلدوطن عزیز بھی پولیوسے پاک ہو جائے گا۔

۔پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔رواں سال دنیا میں 34 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے28 کا تعلق پاکستان جبکہ 6 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو زدگان کی تعداد 306جبکہ دنیا بھر میں 359 معصوم بچے پولیو سے معذورہوئے تھے۔

پولیو وائرس میں 91 فیصد کمی روٹری انٹرنیشنل، عالمی ادارہ صحت، یونیسف کی اجتماعی کوششوں اورمحکمہ صحت کے افسران ، پولیو ورکرز،رضاکاروں اور سکیورٹی اداروں کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔ والدین ، اساتذہ اور سول سوسائٹی,تمام مکاتب فکر، مذہبی و سیاسی رہنمائوں کا تعاون اسی طرح جاری رہا تواگلے سال تک وطن عزیز سے بھی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

پولیوکا وائرس پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ کرکے انہیں عمر بھر کیلئے معذور اور اپاہج بنا ڈالتا ہے جس کا کوئی علاج نہیںممکن نہیں لیکن پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میںپولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے سے اس کا وائرس مر جاتا ہے اور بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب کی ماہانہ میٹنگ میں کیا جس میں صدر چوہدری ریاض احمد، کلب سکریٹری سدی سمیع احمدخان، جان محمد وارثی، سمیرا حفیظ، عمیر عزیز، صوفی بشیراحمد، فرحان عامر، خواجہ ارشاد احمد، خلیل ارشد،لالہ ناصر محمود ودیگرنے شرکت کی۔

Group Photo Members Meeting

Group Photo Members Meeting