نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک

Nigeria Suicide Bomb Attack

Nigeria Suicide Bomb Attack

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے علاقے چاڈ جزیرے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے جزیرے چاڈ کے ایک مصروف بازار میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے سے زائد فوجی اہلکار کو سیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تینوں حملے خود کش تھے جب کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام اس واقعے میں ملوث ہوسکتی ہے۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والی خواتین تھی جنہوں نے باری باری خود کو دھماکے سے اڑایا۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔