نائیجریا، 7 خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک

Nigeria Suicide Attacks

Nigeria Suicide Attacks

مائدوغوری (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع مائدوغوری شہر میں بیک وقت ہونے والے 7 خود کش حملوں میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم ازکم 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال ہے کہ یہ حملے بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی کارستانی ہیں۔

نائیجریا میں دو ہزار کی دہائی سے بوکو حرام نے اپنے ایک لیڈر محمد یوسف کی جیل میں ہلاکت کے بعد سے اجتماعی پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس بنا پر لاکھوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔