نائیجیریا: دو خودکش دھماکوں میں 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Abuja Blast

Abuja Blast

ابوجا (جیوڈیسک) سرحدی شہر گومبے کے بس اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے دو خواتین خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا۔ پہلے دھماکے کے بعد لوگ زخمیوں کو اٹھانے میں مصروف تھے کہ ایک اور دھماکا ہو گیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور تباہی پھیل گئی۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش خواتین بمباروں کی عمریں پندرہ سال سے کم تھیں۔

ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کو ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس کارروائی میں بوکو حرام کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔