نائیجریا : فورسز نے پرامن مظاہرین پر اصلی گولیاں چلا دیں، 150 ہلاک

Nigeria Protest

Nigeria Protest

ابوجا (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں فوج نے آزادی کی مہم چلانے والوں کے خلاف ہلاکت خیز طاقت استعمال کی۔

فوج کی جانب سے پرامن مظاہرین پر نہ صرف براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیا گیا بلکہ ان پر اصلی گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اس رپورٹ کے جواب میں نائجیرین پولیس نے غیر ضروری طاقت کے استعمال سے انکار کیا ہے جبکہ فوج نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اس کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی کی یہ رپورٹ تقریباً دو سو لوگوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سو سے زائد تصاویر اور 87 ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں ایمنسٹی نے ماورائے عدالت قتل کا الزام بھی عائد کیا ہے جب 26 مئی 2016 کو بیافرا کے یادگاری دن کے موقعے پر اونیتشا میں 60 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔