رب کی بندگی کیلئے دوسری تمام بندگیوں سے آزاد ہونا ضروری ہے، محمد یوسف

Islami Central

Islami Central

کراچی 3 جولائی 2016 (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ شب قدر وہ رات ہے جو اللہ تعالیٰ نے خصوصاً مسلمانوں کو عنایت فرمائی ہے۔یہ وہ رات ہے جس میں کچھ لوگوں کے سوا اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی مغفرت کا فیصلہ فرما دیتے ہیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلا می زون نارتھ کراچی کے تحت 5Mمسجد عبدالعزیزمیں 27شب شب بیداری کے اجتماع سے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اللہ محبت کرتا ہے توبہ کرنے والوں سے اس لئے اللہ تعالیٰ رات کے آخری بہر آسمان سے زمین پر نازل ہوتا ہے اور فرماتا ہے ہے کوئی جو مغفرت چاہے میں معاف کردوں۔ ماہ رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف شب قدر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے تقویٰ پرہیزگاری کے ساتھ رضائے الٰہی کے حصول کے لئے سنت اعتکاف جیسی عبادت سے بھرپور استفادہ کرنا مسلمان کی ترجیح ہونی چاہئے دنیا کی رنگینیاں اور خرافات سے قطع تعلق ہو کر صرف اللہ کو راضی کرنے اور فکر آخرت کا حصول ہونا چاہئے۔ رب کی بندگی کے لئے دوسری تمام بندگیوں سے آزاد ہونا ضروری ہے۔ اللہ نے انسان کو خلافت ارض کا فریضہ سونپا ہے اور لوگوں کو غلاموں کی غلامی سے نکال کرخدا کی بندگی کو قا ئم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کے نتیجے ہی میں یہ ملک اسلامی فلا حی ریاست بن سکتا ہے اوراسلامی پاکستان کے نتیجے میں خوشحالی اور امن قائم ہوگا۔ جماعت اسلامی ہی وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بناسکتی ہے۔#