نثار کھوڑو کا سندھ کی صدارت کے لئے بلاول بھٹو کا انتخاب کارکنوں کی آواز ہے، آغا کریم خان

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،ضلع ملیر یوسی 12کے وائس چیئر مین لیاقت بلوچ ،محمد حسین ہنگھورو ،الیاس خاصخیلی ،اسماعیل مندرہ،ہاشم کچھی ،ثمیر بلوچ ،فدا لاشاری،انور جوکھیو ،حبیب جلبانی ،رحیم جو کھیو ،اسماعیل خاصخیلی اور دیگر نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سنیئر اور کارکنان میں مقبول رہنماء نثار احمد کھو ڑو کا سندھ کی صدارت کے لئے انتخاب کو کاکنان کی آواز قرار دیا۔

نثار احمد کھو ڑو کو سندھ کا صدر بننے پر ضلع ملیر یوسی 12غریب آباد اور سٹی ایریا PS-127کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے رہنمائوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نثار کھورو سندھ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم کو منظم اور کارکنان کو فعال بنا نے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کی تنظیموں میں پرانے اور نظریاتی کارکنان کو اہمیت دی جائیگی خصوصاً ضلع ملیر کی سٹی ایریاز میں مخلص جیالوں کو موقع دیا جائیگا۔