نثار کھوڑو کی سندھ کی صدارت کے لئے نامزدگی پر گولڈن ٹائون، شاہ فیصل کالونی میں تقریب

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت گولڈن ٹائون شاہ فیصل کالونی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے نثار احمد کھوڑو کو سندھ کی صدارت کے لئے نامزدگی پر گولڈن ٹائون شاہ فیصل کالونی میں سید امجد علی شاہ ،احمد وسیم علوی اور عبداللہ سولنگی و کارکنان کی جانب سے تقریب کا انعقاد عوام اور کارکنان میں مٹھائی کی تقسیم کی۔

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی نے کہاکہ نثار کھوڑو کی نامزدگی چیئرمین بلاول بھٹو کا انقلابی فیصلہ ہے ،نثار کھوڑو کی قیادت میں پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔

نثار کھوڑو کارکنان کی داد رسی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں تنظیم کو فعال اور پارٹی کو مضبوط بنا ئیں گے۔پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہاکہ نظریاتی کارکنان پیپلز پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں اُمید ہے۔

نثار کھورو نظریاتی کارکنوں کو تنظیم سیٹ اپ میں اگے لائیں گے اس موقع پر ضلع کورنگی کے کارکنا ن نے نثار احمد کھوڑو کو پیپلز پارٹی سندھ کی صدارت کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری