نشاط ضیاء قادری اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ کی قیادت میں ہیٹ اسٹروک آگاہی واک کا انعقاد

Walk

Walk

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک سے شہر کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی سطح پر عوامی زندگیوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ بنا نے کے لئے موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں پیس ایمبیسڈور ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے منعقدہ ہیٹ اسٹروک آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ ،سفیر امن پاکستان گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،سوشل ویلفیئر آفیسر شاہ فیصل ثمینہ سومرو ،حامدہ بی بی ،ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر ابراہیم ،ڈاکٹر حکیم ذوالفقار علی ،نومنتخب یوسی چیئر مین مرزا آفاق بیگ ،کریم الدین معروف اسٹیج ڈانسر و گلوکار امجد رانا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ہیٹ اسٹروک ے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے حوالے سے سندھ حکومت خصوصاً بلدیاتی ادارے گلیوں اور محلوں کی سطح پر آگاہی مہم چلا ئی جائے تاکہ عوامی زندگی کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ بنا کر قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے اور گزشتہ سانحہ جیسے اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ نے کہاکہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی خصوصی ہدایت پر ہیٹ اسٹروک سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ کو رنگی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے ضلع کورنگی کے تمام شاہراہوں ،چوراہوں اور بس اسٹاپوں پر ہیٹ اسٹرک کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کے ساتھ فوری طبی امداد کے لئے میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہیںاس موقع پر واک کے آرگنائزر اونگزیب سلطان نے کہاکہ واک کے انعقاد کا مقصد عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے تاکہ شدید گرم موسم میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ بنا یا جاسکے اور عوام میں آگاہی پیدا کرکے قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے۔