نشاط ضیاء قادری کا کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : شاہ فیصل کالونی کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ کھیلے کے ہر شعبے کو محلوں کی سطح پر فروغ سے ہی صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ ٹیلنٹ کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے، گلیوں اور محلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کی بہتر رہنمائی اور تربیت پر توجہ دی جائے اور مواقع فراہم کئے جائیں تو ہم چھپے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرسکتے ہیں اور ہمارا یہ ٹیلنٹ دنیا میں پاکستان کانام روشن و بلند کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری محمد اجمل اور خازن اعجاز احمد کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق اور دیگر مووجود تھے ۔وفد نے شوٹنگ بال کھیل کی فروغ کے حوالے سے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ شوٹنگ بال سندھ کا روائیتی کھیل ہے مگر ہم نے اپنی کاوشوں کے ذریعے اسے پاکستان کے چپے چپے میں فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کرزریعے آج پاکستان کا مقبول کھیل بنا دیا ہے ایم پی اے نشاط محمد ضیاء قادری نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے کی کوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کے میں تعلیم کے فروغ اور یکساں تعلیم نظام کے لئے جہاں جدو جہد کررہی ہے وہیں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال خود بخود ویران ہوجائیں گے اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر قیام امن اور اتحاد و بھائی چارگی کو بھی فروغ حاصل ہوگا ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شوٹنگ بال ،فٹ بال ،کرکٹ ،باکسنگ ،باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کو یونین کمیٹیز کی سطح پر کلبوں کا قیام عمل میں لایا جائے اس موقع پر انہوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کو شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
میڈیا سیکریٹری