نشتر کلب نے یوم پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

SSB Basketball Tournament

SSB Basketball Tournament

کراچی : کراچی کی ممتاز ومعروف ٹیم نشتر کلب نے نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل الفا کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 41-47 پوائینٹس سے شکست دیکر یوم پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا آرام باغ پر سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اس میچ کے مہمان خصوصی SOA کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمدخان چیئر مین امجدعلی خان طارق حسین ، یعقوب قادری، عظمت اللہ خان ، آغامحمود رضا ، ضائمہ طارق ، محمدیعقوب اور دیگر موجود تھے مہمان خصوصی کی آمد پر جونیئر بریگیڈکے نوجوانوں نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا اس موقع پر غلام محمدخان نے سیکریٹر ی اسپورٹس سلیم رضا کو شاندار الفاظوںمیں انکی کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین ادا کیا غلام محمدخان نے وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر کو کھیلوں کا اید ھی کا خطاب دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محفوظ الحق نےKBBA کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ جولائی میں ان کے صاحبزادے مشکور الحق کے نام سے وہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کر ائینگے فائنل میں ریفریز کے فرائض پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ریفریز بورڈ نے انجا م دئے اس موقع پر PBBF کی جانب سے یعقوب قادری نے ریفری غلام محمد، ممتاز احمداور پولیس کے آصف محمود کو ریفریز کے فرائض سو نپے جبکہ نزاکت خان ، محمدجاوید اور غلامرسول نے ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض اججام دئے۔

فائنل میںنشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے 21 طلحہ امجد نے 14 اور اسد علی نے 5 جبکہ الفاز کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر نے 14 سید بختیا ر نے 10 اور ارسلان خان نے 7 پوائنٹس اسکور کئے آخر میں تقسیم انعامات میں نشترکلب کو پانچ ہزار اور ٹرافی الفاز کلب کو تین ہزار اور ٹرافی امپائر ایسوسی ایشن کو 10 ہزار جونیئر بریگیڈ کو نقد انعام اور اسناد ملیر ٹارجن کلب کو بہترین نظم و ضبط ٹرافی اور ون یونٹ کلب کو فیر پلے ٹرافی دی گی جبکہ KBBA کے چیئر مین امجدعلی خان نے نشترکلب کے کو چ ہاورن خان اور خاتون آرگنائزر ضائمہ طارق کو نقد انعامات دئے۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321

SOA کے نائب صدر محفوظ الحق کا یوم پاکستان SSB باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹوKBBA صدر غلام محمدخانF PBB کے یعقوب قادری ،اور دیگرکے ہمراہ گروپ فوٹو

SOA کے نائب صد ر محفوظ الحق یوم پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعامات تقسم کر رہے ہیں اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمدخان اور دیگر موجودہیں