کاغذات نامزدگی میں جعلسازی کرنے پر ٹی ایم او دینہ کیخلاف کارروائی کا حکم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں جعلسازی کرنے پر ٹی ایم او دینہ کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وارڈ سے بلامقابلہ منتخب نون لیگ کے کونسلر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس عباد الرحمن لودھی اور جسٹس علی باقر نجفی مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تحصیل دینہ کے وارڈ نمبر بائیس کے آزاد امیدوار عصمت اللہ کے کاغذات نامزدگی میں جعلسازی کرنے پر ٹی ایم او کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے وارڈ سے نون لیگ کے کونسلر قاضی نثار کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے اور سابقہ شیڈول کے مطابق پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔