امیدوار برائے جزل سیکرٹری پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

Journalist Honor Ceremony

Journalist Honor Ceremony

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امیدوار برائے جزل سیکرٹری پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام، صحافی برادری دوبارہ جزل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے ووٹ دیں انہیں مایوس نہیں کروں گا، تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے الیکشن کے سلسلہ میں امیدوار برائے جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی نے صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں عطاء محمد قصوری، محمد عمران سلفی، چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، زبیر احمد بھٹی، ارشد علی شامی، عمر حیات خاں،سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالمنان سلفی، عبدالرحمان ،اکمل کھوکھر، انصر بھٹی، ڈاکٹر رحمت علی محسن، بابا طارق مقبول، محمد جمیل سندھو،محمد سعید، حافظ طاہر اقبال، حاجی غلام قادر ودیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں زبیر احمد بھٹی اور منیر احمد بھٹی کے درمیان اختلافات کو ختم کرکے ان کے درمیان صلح کروائی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیر احمد بھٹی نے کہا کہ صحافی بھائی مجھے دوبارہ ووٹ دیکر کامیابی دلائیں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا سابقہ دور اقتدار میں اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو یا کسی کی دل ازاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں اور آئندہ صحافیوں کو کبھی شکایات کا موقع نہیں دوں گا، جس پر اجلاس میں شامل تمام صحافیوں نے انہیں اپنی بھر پور حمایت کی یقین دھانی کروائی۔