غیر جمہوری قوتوں کا راستہ ہموار کرنے سے گریز کیا جائے، افتخار حسین

 Iftikhar Hussain

Iftikhar Hussain

لاہور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ناکام ہوئی تو ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اقتدار کی خواہش رکھنے والے غیر جمہوری قوتوں کا راستہ ہموار کرنے سے گریز کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مذاکرات میں حکومت اور طالبان دونوں سنجیدہ نہیں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ناکام ہوا تو ملک سے دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور خیبر پختونخواہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے لا علم ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والے باہمی مذاکرات سے معاملات کو حل کریں،تیسری قوت اقتدار میں آ گئی تو اس سے چھٹکارا مشکل ہو جائیگا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ بد ترین دھاندلی کے باوجود انتخابی نتائج کو تسلیم کیا۔ جمہوری عمل کے تحت عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوئے تو خوش دلی سے قبول کرینگے۔