دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیر کے حالات کی وڈیو بڑی سکرین پر دیکھائی جائے گی

kashmir

kashmir

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیر کے حالات کی وڈیو بڑی سکرین پر دیکھائی جائے گی۔

تقریب کا اہتمام 23 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب آستانہ حبیب اللہ شاہ بھلو میں کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق عوام کی آگاہی کیلئے دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی وڈیو 23 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب نقیب آباد شریف بھلو میں آستانہ حبیب اللہ شاہ پر دیکھائی جائے گی۔

تقریب میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد عبید اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ہر ماہ عوام کی آگاہی کیلئے مختلف سیمینارز منعقد کرتے ہیں اسی سلسلہ میں اس ماہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی وڈیو اور تصاویر دیکھائی جائیں گی اور بریفنگ بھی دی جائے گی۔