نوری آباد کے قریب روڈ حادثہ ایک ہی گھر کی دو خواتین اور ایک بچی جاں بحق

Accident

Accident

بدین (عمران عباس) نوری آباد کے قریب روڈ حادثہ،ایک ہی گھر کی دو خواتین اور ایک معصوم بچی جاں بحق۔

کار حادثے کا شکار ہونے والوں میں بدین سے تعلق رکھنے والے سندھ کے پہلے اٹارنی جنرل سلیمان میمن کی بڑی بیٹی رٹائرڈ پروفیسر سکینہ ان کی نواسی ڈاکٹر امبرین اور پروفیسر سکینہ کی نواسی چار سالہ معصوم میمونہ موقعے پر دم توڑ گئیں۔

جو بدین سے حیدرآباد پھر وہاں سے کراچی علاج کے لیئے جارہی تھیں، کار سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا،آخری اطلاع تک میتوں کو کراچی سے بدین لانے کے لیے رشتیدار کراچی روانہ ہوگئے تھے۔