شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت

North Korea Defense Minister

North Korea Defense Minister

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت دے دی گئی

جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے، اس کے علاوہ انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے مختلف امور پر اختلاف بھی کیا تھا جس پر انہیں 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ کے گولے سے مار دیا ، اس موقع پر شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین فوجی افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان کے حکم پر اب تک ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی اعلیٰ ترین حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جاچکی ہے۔