شمالی کوریا کے بارے میں جذبات سے کام نہ لیا جائے: پوٹین

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ولا دیووسٹوک (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلہ کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زمین تنگ نہ کی جائے۔

روسی شہر ولا دیووسٹوک میں جاری مشرقی بعید ماملک کے اقتصادی فورم کے تحت جنوبی کوریائی صدر موُن جائے اِن سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے یہ بات کہی ۔

انہوں نے کہا کہ جذباتی ہوتے ہوئے شمالی کوریا کے بارے میں غلط فیصلوں سے پرہیز کرتے ہوئے ہمیں اس معاملے کو ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے ساتھ اس معاملے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی ہے جسے دیگر ممالک بھی اگر اپنائیں تو بہتر ہوگا۔

روسی صدر نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اسی لیے ہم نے اسے ایک ایٹمی طاقت کے طور پر قبول نہیں کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات غلط ہیں جس کی تائید روس نے بھی کی ہے۔

اس دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو زیادہ تنگ نہ کیا جائے اور اُسے اپنی عوام اور اُس کے حال پر دنیا کو چھوڑ دینا چاہیئے۔