شمالی کوریا کا گوام پر میزائل حملہ جنگ کا آغاز ہو گا: امریکی وزیر دفاع

Jim Mattis

Jim Mattis

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جزیرے گوام پر شمالی کوریا کے حملے کے خدشات برقرار، شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ آن کو منصوبے پر بریفنگ کا دعویٰ کر دیا۔

کم جونگ آن نے اسٹریٹجک فورس ہیڈ کواٹر میں کئی گھنٹے منصوبے کا مشاہدہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع نے شمالی کوریا کو پھر خبردار کر دیا ہے۔

جم میٹس نے کہا کہ میزائل حملہ شمالی کوریا کو جنگ میں جھونک دے گا۔

شمالی کوریا نے وسط اگست تک گوام پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی جزیرے پر میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ ہے۔