شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم تجربہ،اثرات کا جائزہ لینے والی چینی ٹیم کا کام مکمل

North Korea, Hydrogen, bomb Experience

North Korea, Hydrogen, bomb Experience

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد ملک میں اس کے اثرات کا جائزہ لینے والی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ۔

بدھ کو چین کے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ایک ٹیم بنائی گئی تھی جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ۔

چین کی رپورٹ کے مطابق ریڈی ایشنز کی حد مقررہ حدود تک تھی اور فضا میں مصنوعی ریڈیو ایکٹو نیو کلائیڈز کابھی کوئی نمونہ نہیں پایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا، پانی اور مٹی کے معائنے کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔