شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر لیا، جنوبی کوریا کا دعویٰ

Missiles Experience

Missiles Experience

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) ہائیڈروجن بم تجربے کے بعد شمالی کوریا پر نئی پابندیاں بے اثر، پیانگ یانگ نے ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا۔

جاپانی حکام کے مطابق میزائل جاپان کی فضاؤں سے گزرا، جس کے دوران شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق میزائل جاپان کے ساحلی علاقے کیپ ارمو سے بارہ سو چالیس میل دور سمندر میں گرا۔

جاپان نے اپنی فضاؤں کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا کے خلاف اقوام عالم کو سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔