شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھارواں اور بیلسٹک میزائلوں کے مزید تحربات کی دھمکی دیدی

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے حرارت کی مدافعت کرنے والا ایسا مادہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی بدولت جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل خلا سے دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر دوسرے براعظموں پر واقع اہداف کو بھی نشانہ بنا سکیں گے۔ تاہم جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے شمالی کوریا کے اس دعوے پر شکوک ظاہر کیے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ دعویٰ اس اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اتنا چھوٹا جوہری بم بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے جو میزائل کے ذریعے لے جایا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ کم جونگ ان کے حکم پر وی سی ایس 38803 نامی اس ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے تحت میزائل ضروری مادے کے ساتھ زمین کی فضا میں پھر سے داخل ہوا۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے دھمکی دی کہ ان کا ملک جلد ہی جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربے کرے گا۔سرکاری میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ ان تجربوں سے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سے حملے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔