شمالی کوریا کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے: صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف سخت روّیہ اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “سالوں سے جاری ناکامی کے بعد آخر کار حکومتیں شمالی کوریا کے تشکیل کردہ خطرے کا حل تلاش کرنے کے لئے ایک جگہ جمع ہو رہی ہیں۔ ہمارا سخت اور پُر عزم ہونا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے لئے امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے بھی این بی سی ٹیلی ویژن چینل کے “ٹوڈے” نامی پروگرام میں شرکت کی اور موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے موئثر ہونے کا یقین نہیں ہے۔

ہیلے نے کہا ہے کہ پابندیوں کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کِم یونگ اُن کو دوبارہ سے “فائنل میچ ” کے بارے میں سوچنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرنے پر مجبور ہیں کہ اگر انہوں نے امریکہ کو نشانہ بنایا تو کیا ان کو کوئی فائدہ حاصل ہو گا؟