12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump - Kim Jong-un

Donald Trump – Kim Jong-un

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شمالی کورین حکام کے امریکی صدر سے معاملات طے پا گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ سے ملاقات کے لیے مان گئے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بڑھنا مثبت بات ہے، شمالی کوریا کے سربراہ کے خط سے 12 جون کی طے شدہ ملاقات ٹریک پر آ گئی، انہوں نے کہا کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کم جونگ ان نے انہیں اچھا خط لکھا ہے، خط بڑا دلچسپ ہے اس کے کچھ حصے کبھی جاری کروں گا۔