شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ، 3 شدت پسند ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شوال (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ زوئے نرے میں شدت پسندوں کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مظابق امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کے کمپاونڈ پر دو میزائل فائر کئے جس سے وہاں موجود دو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ میزائل حملے سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دو روز قبل بھی تحصیل شوال کے علاقے وڈوکے منڈی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ شدت پسند ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک ہو نے والوں میں ایک غیر ملکی شدت پسند کما نڈر قاری سیف اللہ بھی مارا گیا تھا۔