شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

میران شاہ (جیوڈیسک) تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے شوال کے علاقے وڑہ منڈی میں میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ قریبی علاقوں میں بھی ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔