شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 65 سے زائد دہشتگرد ہلاک

Jet Fighter

Jet Fighter

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گرلمائی اور شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران کم از کم 50 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے گئے تھے۔