شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بم دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

North Waziristan Blast

North Waziristan Blast

میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 6 افراد کے جاں بحق جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دہشتگردوں کا ٹارگٹ فورسز کی گاڑی تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں منور شاہ، برہان، عاشق اللہ اور خالق نور، نیاز خان، زاہیب اللہ اور زاہد اللہ شامل ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ حملہ خود کش تھا۔

دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔