شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ

Security Forces

Security Forces

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب نصب بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں سیکیورٹی فورسزکا قافلہ گزررہا تھا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔