ضرب عضب، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشت گرد ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

راوالپنڈی (جیوڈیسک) وزیرستان میں دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ ہو چکی ہے پناہ گاہیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ پاک افواج کے زمینی کے ساتھ فضائی حملے بھی جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں نے کارروائی کی جس میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بمباری میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔