شمالی وزیرستان: شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشت گرد ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران مزید دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز نے گذشتہ راست کارروائی کی، جس کے دوران کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔