شمالی وزیرستان : دو قبائل میں تصادم، 2 روز میں 45 افراد جاں بحق

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) تحصیل دتہ خیل کے علاقہ لواڑہ منڈی میں پیپلی اور مداخیل قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اب تک فریقین کے آج مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔