شمالی افغانستان میں طالبان کا پولیس چوکیوں پر حملہ، دس اہلکار ہلاک

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) حکام کا کہنا ہے عسکریت پسندوں نے ضلع سنگین میں متعدد پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ نبی جان ملاخیل نے بتایا ہے کہ حملوں میں پانچ پولیس افسر ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا لڑائی میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ صوبے میں محکمہ صحت کے سربراہ عنایت اللہ غفاری کا کہنا ہے کہ رات کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد لشکرگاہ کے ہسپتال میں پانچ پولیس افسران کی لاشیں اور آٹھ زخمی اہلکاروں کو لایا گیا۔

دوسری جانب طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم طالبان کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔