شمالی کیمرون میں دو خود کش دھماکے، 7 افراد ہلاک

Suicide Bombing

Suicide Bombing

کیمرون (جیوڈیسک) کیمرون کے سیکورٹی حکام کے مطابق نائیجریا سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تعلق رکھنے والی دو خود کش بمبار خواتین نے شمالی علاقے کے گاؤں دبانگا میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے باعث دونوں خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک خاتون اور اس کے بچے بھی شامل ہیں۔

کیمرون کے ستاسی سو سیکورٹی اہلکار بوکو حرام کو شکست دینے کے لیے لڑائی میں شامل ہیں۔