ناروے میں ہیومن سروسز یا انسانی خدمات

Human Services Programme

Human Services Programme

تحریر : سید سبطین شاہ
انسانیت کی خدمت ہر انسان پر فرض ہے۔اسلام نے تو انسانی کے انفرادی اور اجتماعی حقوق کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ انسان پر دوقسم کے حقوق لازمی قرار دئیے گئے ہیں یعنی پہلے حقوق اللہ اور دوسرے حقوق العبادہیں لیکن اسلام نے حقوق العباد کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ہرخاص و عام کے فہم میں یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق، خالق اور مخلوق کے مابین معاملہ ہے لیکن اگرکوئی انسان کسی دوسرے انسان کا حق ادانہیں کررہاہے یا اسے غصب کررہاہے تو یہ ناقابل رعایت ہے۔ اس کا حساب ہرحالت میں دیناہوگایاپھرجس کا حق ماراجارہاہو، اس پرمنحصرہے ، ہاں اگروہ معاف کردے۔ دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے بے شمار تنظیمیں کام کررہی ہیں۔

ان تنظیموں کو عام طورپر این جی اوز کہاجاتاہے۔ گذشتہ دنوں ناروے میں ایسی ہی ایک این جی اوسے تعارف ہوا۔ اس تنظیم کا نام ہی ’’ہیومن سروسزناروے‘‘ ہے۔ کچھ نوجوانوں نے مل کر یہ تنظیم بنائی ہے جو اسے بعض بزرگ شخصیات کی سرپرستی میں چلارہے ہیں۔ گذشتہ سال اپریل سے یہ تنظیم کام کررہی ہے اور اب تک کے مختصر عرصے کے دوران اس کی کارکردگی نمایاں نظر آتی ہے۔ پنڈی سلطان پورکھاریاں کے چوہدری غلام سروراس تنظیم کے چیف کوآرڈی نیٹر ہیں اور پاکستان میں تنظیم کی نمائندگی کے فرائض کھاریا ں کے معروف صحافی میاں محمد صفدرانجام دے رہے ہیں۔

چوہدری غلام سرورجو اپنی طبیعت کے اعتبارسے انتہائی متحمل اور ملنسارانسان ہیں، کہتے ہیں کہ اس تنظیم کوقائم کرنے کا مقصد انسانی ہمدردی کے تحت مستحق، ناداراور ضروتمند لوگوں کے کام آنا ہے اورمودبانہ اورپرامن طریقوں سے لوگوں کی اصلاح کرنااوربکھرے ہوئے انسانوں کو جوڑنے کے لیے ان کے مابین پل کا کردار اداکرناہے۔مذاہب اورمختلف ثقافتوں کے مابین افہام و تفہیم اور ہم آھنگی قائم کرنابھی ان کے اہداف میں شامل ہے۔ ان کے رضاکاربغیر کسی معاوضے کے کام کرتے ہیں بلکہ زیادہ تر ایسے ہیں کہ جو عطیات بھی دیتے ہیں اوربلامعاوضہ خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔

Human Services Programme

Human Services Programme

اس تنظیم کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد کسانہ (دھنی)، معاون کوآرڈی نیٹرزچوہدری انصرحسین (مہمندچک) اور چوہدری شاہدمنیر(گوڑاجٹاں) ہیں ۔تنظیم کے نمایاں سرپرستوں اورسپورٹرزمیں چوہدری محمدحسین (مہمندچک)، پاک۔ناروے فورم کے چوہدری اسماعیل سرور(بھٹیاں۔گجرخان)،چوہدری وسیم شہزاد(معروف گجرات)اورراجہ عاشق حسین (کبابش اوسلو)، رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹرمبشربنارس، ممتازصحافی عقیل قادر، صاحبزادہ سعید زبیر، چوہدری قاسم محمد نوناوالی، چوہدری احسان عزیز شماری ، سید زاہدحسین شاہ، راجہ شاہد آف کریالہ ، چوہدری شاہدخان ماراڑیاں، چوہدری واصف مرالہ اور چوہدری اسدمنظورشامل ہیں۔ان کے علاوہ تنظیم کو ممتازکاروباری وسماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال خان دھنی اور متین خلجی کا بھی تعاون حاصل رہاہے۔تنظیم نے اب تک جو کام کئے ہیں۔

ان میں نمایاں کام گذشتہ سال بار ش سے متاثرہ ضلع پشاورکے لوگوں کی مددکرنا اورشام سے یورپ آنے والے غریب الوطن مہاجرین کے لیے ہنگری اورکروشیاکی سرحدوں پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرناشامل ہے۔ پشاور میں بارش زدہ افراد کی مدد کرنے چوہدری غلام سرور اور میاں محمدصفدر خود گئے اور شام کے مہاجرین کے لیے جو امداد روانہ کی گئی اس کے لیے انہیں امدادریلیف جیسی تنظیم کا تعاون حاصل تھاجسکی قیادت خیام ملک، چوہدری احسان عزیزشماری اور چوہدری شاہد خان مراڑیاں کررہے ہیں۔

اسی دوران دعاوؤں اورنیک تمناووءں کے ساتھ عالم دین حافظ شیراز مدنی کی معاونت بھی شامل تھی۔ تنظیم کی مخلصانہ کاوشوں کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ایک پاکستانی کی میت اٹلی کے دورافتادہ شہر سیسلی سے ائرپورٹ منتقل کرنے کے لیے بھی اس تنظیم نے پاک ۔فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری رضاآصف کے ذریعے مالی امدادفراہم کی۔

Human Services Peshawar

Human Services Peshawar

تنظیم وقتافوقتاًانسانی حقوق کے موضوعات پر سیمینارز اوراجتماعات بھی برپاکرتی رہتی ہے۔ گذشتہ دنوں تنظیم نے پاکستان ، ترکی اوربلجیم میں دہشت گردی کے واقعات پربھی ایک سیمینارمنعقد کیاجس کے مہمان خصوصی راقم اورمیاں صفدرتھے ۔ راقم کے علاوہ ممتاز مذہبی شخصیات مولانامحبوب الرحمان اورمفتی زبیرتبسم، سیاسی زعماء سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی اوراوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشربنارس، سماجی شخصیات چوہدری محمد حسین آف مہمند چک، طیب منیر چوہدری ، چوہدری وسیم شہزاد(پنڈمعروف)، ممتازصحافی عقیل قادر ودیگر نے خطاب کیا۔سیمینارکے دوران اس بات پر زوردیاگیاکہ دہشت گردی قابل مذمت ہے اور اسلام سمیت کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتاہے۔

دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے اور امن برقراررکھنے کے لیے پوری دنیاکو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔تنظیم کے آئندہ کے منصوبوں میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کے ایک سو مستحق طلباء کے لیے یونیفارم کی تیاری اورانہیں دیگرضروری سامان مہیاکرناشامل ہے۔تنظیم کے عہدیداران چوہدری غلام سروراورچوہدری انصرحسین ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کی طرف سے تعریفی شیلڈزبھی حاصل کرچکے ہیں۔

یہ شیلڈز گذشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران ناروے میں پاکستان کی سفیرمحترمہ رفعت مسعودصاحبہ کی موجودگی میں ان دونوں کے حوالے کی گئیں۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اس تنظیم کو ان نیک کاموں اورانسانیت کی فلاح کے منصوبوں میں کامیابی عطاء فرمائے اورتنظیم کے عہدیداروں اوررضاکاروں کوان کی مخلصانہ کاوشوں پر اجرعظیم سے نوازے۔امین

Syed Sibtain Shah

Syed Sibtain Shah

تحریر : سید سبطین شاہ