ناروے میں کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ، لوگوں کی بڑی تعداد شریک

Oslo Protest for Kashmir

Oslo Protest for Kashmir

اوسلو (پ۔ر) ناروے میں کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک مظاہرہ ہوا۔مظاہرے کا اہتمام جمعہ کی نماز کے بعد کیا گیا جسکی قیادت نارویجن پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماؤوں نے کی۔

مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کا منصنفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو خاموش ختم کرکے بھارتی مظالم روکنے ہوں گے۔ مظاہرے کے دوران کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ نارویجن باشندے بھی شریک ہوئے۔

جن میں سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ لارش رائیسے، پاکستان یونین ناروے کے چوہدری قمراقبال، سکینڈے نیوین کونسل کے سردار علی شاہنواز خان، کشمیر یورپین الائنس کے سردار پرویز محموداور چوہدری مختاراحمد، پی پی پی کے مرزا ذوالفقار، اسلام آباد ۔راولپنڈی سوسائٹی کے مرزا انور بیگ، قیادٹ ٹی وی کے چوہدری شریف گوندل، پی پی پی کے جاویداقبال، سینئرصحافی سید مجاہد علی، پی ایچ ڈی ریسرچ سکالرسیدسبطین شاہ، توحیداسلامک سنٹرکے سجاد کاظمی اور غلام رضا، اوورسیز گلوبل ٹی وی کے چوہدری ارشد وحید، اووسیز سوسائٹی کے چوہدری غضنفر سیکریالی، سابق انوسٹمنٹ قونصلر چوہدری جہانگیرنواز، سماجی شخصیت چوہدری ساجد مہدی، چوہدری جاوید دینہ چک، سینئرصحافی میاں صفدر، کاروباری شخصیت چوہدری مدثراقبال، چوہدری عجب، سلیم خالد، حاجی لیاقت علی، پاکستان ورکرزویلفیئریونین کے چوہدری خالدمحمود اور میرفضل حسین، ثقافتی شخصیت شاہ رخ سہیل اور قاضی شہاب الدین، سماجی شخصیت قیصر سعید، سینئرصحافی و دانشورشیخ احسان اوردنیا ٹی وی کے فعال صحافی عقیل قادرقابل ذکر ہیں۔